ضمنی انتخاب این اے 120،ن لیگی کارکن نوازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

میں اپنے قائد کا دیوانہ ہوں ،ان کے تمام منصوبے مکمل کروں گا، کیا ہوا اگر ان کو نااہل کردیا گیا ہے۔ کارکن نوازشریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اگست 2017 20:14

ضمنی انتخاب این اے 120،ن لیگی کارکن نوازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء ) :مسلم لیگ ن کے کارکن نوازشریف نے کہا ہے کہ میں اپنے قائد نوازشریف کا دیوانہ ہوں،میں توانائی سمیت ان کے تمام منصوبے مکمل کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکن نوازشریف نے ضمنی انتخاب این اے 120کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔ اس موقعہ پرانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کیا ہوااگرمیرے لیڈرنوازشریف کونااہل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

میں اپنے قائد کادیوانہ ہوں ،میں ان کے تمام منصوبے جن میں سی پیک اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ان تمام منصوبوں کومکمل کروں گا۔اور ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کروں گا۔تاہم یہ ایک اتفاق ہے کہ کارکن نوازشریف اور ان کے والد کانام بھی محمد شریف ہے۔دوسری جانب بعض اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعدپارٹی رہنماؤں کوان کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی۔ جس پرڈاکٹرآصف کرمانی نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :