چنیوٹ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 30ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس 7ستمبر کو ہوگی

ہفتہ 12 اگست 2017 21:23

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 30ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس 7ستمبر بروز جمعرات کو ناب نگر میں ہو گی ،فقید المثال تاریخ ساز انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس چناب نگر اتحاد امت کا عظیم مظہر ہے اس کانفرنس کی برکت سے بحمدہ تعالیٰ سینکڑوں قادیانی اسلام قبول کر چکے ہیں ،اندرون و بیرون ممالک سے نامور سابق قادیانی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ،علاوہ ازیں اس کانفرنس میں دنیا بھر کے علماء کرام ،مشائخ عظام ،عظیم اسکالرز خصوصی شرکت کریں گے ،کا نفر نس میں شمولیت کیلئے عالمی ملکی و غیر ملکی ،صدر و وزیر اعظم سمیت و زراء اعلیٰ ،گو رنر صاحبان ،مذہبی و سیا سی و سماجی رہنمائوںعلماء ،وکلاء ،قانون دان ،دانشور و صحافی تمام مکاتب فکر کی سیاسی ،مذہبی ،شخصیات کوحضرات کو خصوصی دعوت نامے جا ری کردئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت فضیلة الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ،مولانا عبدالرئوف مکی کی زیر صد ارت میں ہو گی ،اندرون و ممالک کی بڑی اہم شخصیات کانفرنس سے خطاب کریں گی ،ان خیا لات کا اظہار جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم و ختم نبوت کانفرنس کے کنوینئر قاری محمد سلمان عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ،مجلس احرار اسلام ،وفاق المدارس العربیہ ،جمعیہ علماء اسلام ،جمعیة علماء پاکستان ،جماعت اسلامی ،جمعة اشاعت التوحید و السنة ،پاکستان علماء کو نسل ،پاکستان شریعت کونسل ،اتحاد اہل سنت ،جماعة الدعوہ ،تحریک حرمت رسول ؐو ،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی ،ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ ،دفاع اسلام کے قائدین نے دعوت قبول کر لی ہے ،الیکٹرانک و میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذمہ داران ،صحافی حضرات وکلاء ،ریٹائرڈ ججوں کو بھی خصوصی دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں ،جبکہ کانفرنس کے جملہ انتطامات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا دیا گیا ہے اور تمام شعبہ جات کیلئے صوباء ،ڈویژنل ،ضلعی ،نگران و منتظمین نامزد کر دئے گئے ہیں ،انشاء اللہ یہ تاریخ ساز انتر نیشنل ختم نبوت کانفرنس وطن عزیز میں استحکام اور سالمیت کیلئے موثر ثابت ہو گی اس کانفرنس میں دیو بندی ،بریلوی ،اہلحدیث مکاتب فکر کے سر کر دہ جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،شرکت کر کے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو اجتما عی طور پر دعوت اسلام کا فریضہ سر انجام دیں گے ،جو پو ری امت کی ذمہ داری ہے انہوں نے اہل اسلام سے اس عظیم الشان ختم نبوت کا نفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔