چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی چنیوٹ آمد پر پولیس نے فیصل آبا د روڈ پرواقع تمام دکانوں بند کروا دیا، جس پر مقامی دوکانداروں نے شدید غم و غصہ کا اظہارکیا

ہفتہ 12 اگست 2017 21:23

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو کی چنیوٹ آمد کے موقع پر پولیس نے فیصل آبا د روڈ پرواقع تمام دکانوں کو زبردستی بند کروا دیا جس پر مقامی دوکانداروں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو کی چنیوٹ آمد کے موقع پر فیصل آباد روڈ گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب پولیس نے زبردستی تمام دکانوں کو بند کروا دیا سارادن دکانیں بند رہنے پر مقامی دکانداروں نے پولیس کے رویے پر احتجاج بھی کیا اور کہا کہ زبردستی دکانیں بند کروانا کہاں کا قانون ہے پولیس نے سارا دن فیصل آباد روڈ بھی بلاک رکھا جس کے باعث مقامی رہائشی افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔