میاں نواز شریف نے خود کو ایک ناکام سیاست دان کے طور پر قوم کے سامنے پیش ر دیا ہے،عمر ڈار

ہفتہ 12 اگست 2017 21:22

میاں نواز شریف نے خود کو ایک ناکام سیاست دان کے طور پر قوم کے سامنے پیش ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف نے خود کو ایک ناکام سیاست دان کے طور پر قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے۔اب اگر آئندہ انتخابات میں لوگ اٴْنہیں اور اٴْن کی پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ ایک قومی المیہ سمجھا جائے گا۔وہ بروز ہفتہ سمبڑیا ل کے کارکنا ن سے خطا ب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نااہل شریف اس پوری مدت میں نہ تو جمہوری سیاسی روایت کو سمجھ پائے ہیں، نہ ان کی سوچ میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور نہ ہی وہ سیاست کو ذاتی طاقت اور اثر و رسوخ کا ذریعہ سمجھنے کی سوچ سے آگے بڑھ سکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ستر برس کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے بضد نظر آتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ملک کیخلاف سب سے بڑی سازش ہو رہی ہے، مجرم کی نیب میں پیشی ہونے والی ہے اور وہ سرکاری خرچے پر لاہور جا رہا ہے، یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ جیلوں میں سارے چوروں کے برابر ان کے ایک بیٹے کے گھر کی مالیت ہے۔ نواز شریف نیب سے خوفزدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ نیب کیسز میں یہ پھنس جائیں گے کیونکہ اتنے چارجز کسی بھی چور پر عائد نہیں ہوتے جتنے نواز شریف پر عائد ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :