سیالکوٹ،بن باجوہ کے قریب نہر میں تیرتی نامعلوم 30سالہ شخص کی نعش برآمد کرلی گئی

ہفتہ 12 اگست 2017 21:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء)بن باجوہ کے قریب نہر میں تیرتی نامعلوم 30سالہ شخص کی نعش برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ پلیر کے قریب سے نہر مرالہ راوی لنک میں بہتی ہوئی 35سالہ برہنہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد امانتاً سپرد خاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہ ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔