سیالکوٹ ،ڈین سوشل سائنسز جی سی وویمن یونیورسٹی کی والدہ کی نمازے جنازہ پنجاب یونیورسٹی میں ادا کردی گئی

ہفتہ 12 اگست 2017 21:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ڈین آف سوشل سائنسز ڈاکٹر حارث رشید کی والدہ کی نمازے جنازہ پنجاب یونیورسٹی میں ادا کی گئی اور ان کو یونیورسٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نمازے جنازہ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرظفر معین نصر، ڈاکٹر الیاس، کنٹرولٹر امتحان گلشان، ڈائریکٹر کیو ای سی اعجاز، انجینئر عارف، ڈاکتر شہباز ، ڈاکٹر افضال، ایڈمن ڈائریکٹر قمرالشہزاداور ڈاکٹر طارق کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے ڈاکٹر حارث رشید سے ان کے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ۔جی سی وویمن سیالکوٹ یونیورسٹی کی وی سی اور سٹاف کی جانب سے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :