سیالکوٹ،نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،ماںکو قتل بیٹی کو شدید زخمی کردیا

ہفتہ 12 اگست 2017 21:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،ماںکو قتل بیٹی کو شدید زخمی کردیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے گائوں کپور والی میں ہفتہ کے روز دو نامعلوم ملزمان نے محنت کش عارف کے گھر میں گھس گئے اور جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے اس کی 43سالہ بیوی سعدیہ عارف اور 23سالہ بیٹی زینب عارف کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تاہم سعدیہ عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاں بحق ہوگی جبکہ زینب عارف کی شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔ جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق سعدیہ عارف کے گوجرانوالہ کے رہائشی افضال نامی شخص سے مراسم تھے اور کسی بات پر تنازعہ کی صورت میں اس نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ہے۔ پولیس نے عارف کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے حوالے کردی ہے۔