ڈپٹی کمشنر چکوال کا زیر تعمیر 120دکانوں پر مشتمل ماڈل بازار کا معائنہ

ہفتہ 12 اگست 2017 21:22

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے چکوال شہر میں زیر تعمیر ماڈل بازار کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب، سب انجینئر کنسلٹنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،سب انجینئر کنسلٹنٹ نے قائم ہونے والے ماڈل بازار کے حوالے سے مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر120دکانوں پر مشتمل ماڈل بازاربنایا جا رہا ہے،جہاں پر عوام الناس کی سہولت کیلئے اشیاء ضروریہ سستے داموں مہیا کی جائیں گی،انہوں نے مزید بتایا کہ ماڈل بازار میں ایڈمن آفس، دفتر کارڈز، سٹور روم، لوڈنگ، ان لوڈنگ ، مسجد، واش روم، پارک کے علاوہ پارکنگ ایریا بھی بنایا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر چکوال کو بتایا گیا کہ ماڈل بازار کی تعمیر کے کام کا آغاز15مئی2017کو ہوا جبکہ 30ستمبر2017 تک مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف حصوں میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ حفاظتی دیوار کے ساتھ مٹی ڈال کرمحفوظ بنائیں اورنکاسی آب کا بھی انتظام کیا جائے اور تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو جلد سے جلد سہولیات میسر ہو سکیں۔