تخت بھائی ،موٹر سائیکل اور سوزوکی میں خوفناک تصادم،2 بھائی جاں بحق،دوست شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 12 اگست 2017 20:23

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) تخت بھائی کے علاقہ فضل آباد میں موٹر سائیکل اور سوزوکی میں خوفناک تصادم، دو بھائی جاں بحق جبکہ دوست شدید زخمی، اطلاعات کے مطابق ٹکر رودڈ فضل آباد سور پل کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں میاں محمد دین کلے کے رہائشی ظہیر اللہ کے دو بیٹے 9سالہ حسن ظہیراور 10سالہ حسین ظہیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اسفندیار ولد مزمل شاہ سکنہ میاں محمد دین کلے شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی پہنچا دیا گیا ، ساڑو شاہ پولیس نے زخمی اسفندیار کے رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے سوزوکی ڈرائیور پرویز ولد محمد حسین سکنہ مدے بابا تخت بھائی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :