دور حاضر بجا طور پر اطلاعات و میڈیا ٹول کادور ہے ،اس میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،

کامیاب سیاسی جماعت کیلئے میڈیا میں اپنی جگہ بنانا انتہائی ضروری ہے صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی عبد الواسع کی ایک روز ورکش کی شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبد الواسع نے کہا ہے کہ دور حاضر بجا طور پر اطلاعات و میڈیا ٹول کادور ہے اور اس دور میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور کامیاب سیاسی جماعت کیلئے میڈیا میں اپنی جگہ بنانا انتہائی ضروری ہے معاشرہ میں جماعت اسلامی جیسی خیر کی قوتوں کیلئے میڈیا کے ہتھیار کے استعمال کیلئے انتہائی ذمہ داری ، بروقت باخبر رہنے اور بھلائی کے جذبہ اور نیت کے ساتھ رو بہ عمل رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔

بروز ہفتہ صوبائی جنرل سیکرٹری نے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام اضلاع کے سیکر ٹریز اطلاعات و انچارج سوشل میڈیا کیلئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں منعقدہ ایک روزہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ سوشل میڈیا انچارج صداقت محمود غازی بھی موجود تھے میڈیا ورکشاپ سے ممتاز صحافی محمد قاسم اور اسسٹنٹ پروفیسر آئی ٹی جمال الدین نے بھی خطاب کیا جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبد الواسع نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں کرپشن سے پاک اسلامی و فلاحی معاشرہ کے قیام کے لئے جد و جہد کر رہی ہے ہم اسی جذبہ کے ساتھ آئندہ 2018 ؁ء کے انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں اس کیلئے ہمیں بیک وقت قوم کے نوجوانوں ، علما ء کرام اور خواتین کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے ہمارا کلچر میلوں ٹھیلوں سے با لکل الگ اور ایک جدید اسلامی کلچر ہے ہمیں ایک کامل احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے روشن ، پاکیزہ اور صاف و شفاف اور خدمت سے بھرپور کردار کو خصوصًا نوجوانوں ، علماء ، خواتین اور عوام کے تمام طبقوں تک میڈیا اور سوشل میڈیا کی قوت کا بھرپور اور احساس جوابدہی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ بدلے ہوئے حالات نے قومی سیاست میں خواتین کے مثبت اور موثر کردار کی ضرورت کو سو فی صد سے بھی کئی گنا زیادہ بڑھا دیا ہے اب خواتین کو دین و دنیا کی بھلائیاں صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ اپنی تمام بہنوں اور قوم کے مستقبل کو بچانے کیلئے بھی پھیلانے کا وقت آگیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اگست سے اکتوبر تک خواتین ممبر شپ مہم چلائے گی جس میں دس لاکھ خواتین کو ممبر بنانے کا ھدف حاصل کیا جائے گا میڈیا اور سوشل میڈیاکے ذمہ داران اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور جد و جہد کریں انہوں نے اچھی خبر بنانے پر پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے شرکا ء میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :