بونیر، کیراڑہ ملک ،مٹوانی میں درجنوں خاندانوں نے پی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ہفتہ 12 اگست 2017 20:23

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء)دیوانہ بابا زیارت کلے ،کیراڑہ ملک ،مٹوانی میں درجنوں خاندانوں نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،2018الیکشن کی جیت ہماری ہوگی ،ہمارے دور کے منظور کردہ سکیموں پر جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر تختیاں لگا رہے ہیں ،ہم نے یونیورسٹی ،چغرزئی روڈ ،درجنوں سکولوں کی تعمیر ،روزگار دیاتھاجبکہ مخالف صوبائی وزیر صرف اپنے رشتہ داروں کے ارد گرد گھوم کر اعلیٰ پوسٹوں پر لگاکر میرٹ کی دھجیاں اڑارہے ہیں، عمران خا ن نے فحاشی کی نئی مثال قائم کرکے سیاست کو گندا کیا ،قیصر ولی خان کا شمولیتی اجتماع سے خطاب،تفصیلات کے مطابق بونیر کے حلقہ پی کی78میں اے این پی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،زیارت کلے دیوانہ بابا میں زرغون شاہ ،نورزمین ،قابل شاہ ،رازمین ،مٹوانی میں عزیز اللہ خان ،عمر زمین ،کیراڑہ ملک میں جہانزیب ،جہان محمد نے اپنے درجنوں خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی ،اس سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قیصر ولی خان ،بختی روان نے کہاکہ ہمارے دور میں نوبار وزیر اعلیٰ نے بونیر کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کی تھی جبکہ چار سال گزرنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے ایک بار بھی دورے کی زحمت نہ کی ،جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر نے اپنے رشتہ داروں کو اعلیٰ سرکاری نوکریوں سے نوازکر میرٹ کو پامال کیاہے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے دور اقتدار میں ہر طرف ترقی کا عمل جاری تھا ،تعلیمی انقلاب لاکر اساتذہ کے مسائل حل کئے میرٹ پر روزگار دئیے جبکہ بونیر سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ہمارے دور کے منظور کردہ سکیموں پر تختیاں لگارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور عمران خان کے ساتھ صرف پنجاب کی فکر ہے اور پختونوں کی فلاح کیلئے کوئی منصوبہ نہیں لارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ خوشی سے مٹھائیاں کھانے والے عمران خان بھی جلد نااہل ہوجائیں گے ۔