جی ٹی روڈ پر (ن) لیگ کے کاروانِ جمہوریت میں عوام کی شرکت نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف عوامی ردعمل ہے، میاں امتیاز احمد

آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ، رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 12 اگست 2017 21:15

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے کاروانِ جمہوریت میں عوام کی بھرپور شرکت دراصل میاں نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل ہے۔ کروڑوں لوگوں کے منتخب وزیراعظم کو ان کے منصب سے اس طرح ہٹانا عوام کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 70سالہ ملکی تاریخ میں عوام کے منتخب ایک بھی وزیراعظم کو ان کی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ‘ورنہ آج نواز شریف کی باری ہے تو کل اگلے وزیراعظم کو بھی اسی طرح وزیراعظم ہاؤس سے نکال باہر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی حالیہ جدوجہد کا مقصد ووٹ کے تقدس کا احترام یقینی بنانا ہے۔