نواز شریف نے اپنی ذات کے لئے ملک داؤ پر لگا دیا ، یف ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکا ہے، حامد رضا

انتخاب سے پہلے احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

ہفتہ 12 اگست 2017 21:13

نواز شریف نے اپنی ذات کے لئے ملک داؤ پر لگا دیا ، یف ملک کے لئے سیکورٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ذات کے لئے ملک داؤ پر لگا دیا ہے۔ نوازشریف ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔ تیسری سیاسی قوت ملکی سیاست اور آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انتخاب سے پہلے احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ قوم شریف خاندان سے بھارت میں سرمایہ کاری اور بھارتی تاجروں و حکمرانوں سے دوستی کا جواب مانگ رہی ہے۔

آمروں کو گالیاں دینے والے خود آمریت کی پیداوار ہیں۔ سات وزراء اعظم کے خلاف سازش کرنے والا نواز شریف آج مکافات عمل کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل، آل پاکستان مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران چور اور قاتل ہیں۔

ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ نااہل وزیراعظم ملک و قوم کے غم میں نہیں اپنی بادشاہت ختم ہونے پر آنسو بہا رہا ہے اور قوم نوازشریف کے رونے دھونے پر ہنس رہی ہے۔ نواز شریف کا مظلوم اور معصوم بننے کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جی ٹی روڈ ریلی میں جاں بحق ہونے والوں کی ایف آئی آر نواز شریف کے خلاف درج کی جائے۔

بلوچستان، کراچی اور فاٹا میں حکومت کی رٹ فوج نے قائم کی ہے۔ ن لیگ سیاسی انتہاپسندی کے راستے پر چل رہی ہے۔ بم پروف کنٹینر میں بیٹھ کر دہشت گردی ختم کرنے کا دعوی مذاق ہے۔ نواز شریف مظلومیت کے ڈرامے سے قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔ کرپشن کے تحفظ کے لئے جمہوریت کو ڈھال بنایا جا رہا ہے۔ حامد رضا نے کہا کہ نواز شریف کا جرم منی لانڈرنگ، جھوٹ، جعل سازی اور لوٹ مار ہے۔ دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار پنجاب کابینہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ تکفیریت اور خارجیت ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ پنجاب میں رینجرز کو فری ہینڈ دے کر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ خادم اعلی کے گلے کا پھندا ضرور بنے گا۔

متعلقہ عنوان :