ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیں:شہبازشریف

ہفتہ 12 اگست 2017 21:13

ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیں:شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانا ہمارا عزم ہے اورماضی گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھاہے اورمسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں اوراس کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے ملک کی تاریخ میںنیا کلچر متعارف کرایاہی-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیںاور آج کوئی بھی ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا-ہماری حکومت نے ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کیاہے -انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہمارا نصب العین ہے اورعوام نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے اقدامات پر ہمیں منتخب کیاہی- ملک میں تعمیری اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا سہرا ہمارے سر ہے اور آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم اور پر امن ہے - انہوںنے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہو گا ۔