وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کے گھرپہنچ گئے
تازہ ترین : 1
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کے گھرپہنچ ..

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کے گھرپہنچ گئے

میاں صاحب سے کہہ دیں سچے دوست ہی برے وقت میں کام آتے ہیں،غوث علی شاہ، نوازشریف کاپیغام لے کرآیاہوں،ماضی کی غلطیاں درگزرکردیں،وزیراعظم شاہد خاقان کی گفتگو

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء ): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف کی ہدایت پرپارٹی کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کے گھرپہنچ گئے،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پرکراچی گئے ہوئے ہیں۔اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

جبکہ پارٹی رہنماؤں اور ایم کیوایم رہنماؤں سمیت تاجربرادری کے وفدسے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ن لیگ کے سینئررہنماء غوث علی شاہ سے ملاقات کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔شاہد خاقان عباسی غوث علی شاہ کی خریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کاپیغام لے کرآیاہوں۔

ماضی میں جوغلطیاں ہوئیں انہیں درگزرکردیں۔ غوث علی شاہ نے کہاکہ آپ چل کرمیرے گھرآئے آپ کیلئے عزت ہے۔ میاں صاحب جب اقتدارمیں تھے تواپنے پرائے کی پہچان بھول گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب سے کہہ دیں سچے اور پرانے دوست ہی برے وقت میں کام آتے ہیں۔میاں صاحب نے قدرنہیں کی سندھ کے لوگ اتنے بے قدرے نہیں۔واضح رہے ن لیگ کے سینئررہنماء غوث علی شاہ پچھلے سالوں سے پارٹی کی بعض پالیسیوں پرتحفظات کے باعث ناراض ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 19:34:53

اپنی رائے کا اظہار کریں