ْنواز شریف کا قافلہ کامونکے میں داخل ہو نے پر زبردست گل پاشی، ہزاروں افراد نے استقبال

ہفتہ 12 اگست 2017 20:53

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء)میاں نواز شریف کا قافلہ کامونکے میں داخل ہوا تو ان پر زبردست گل پاشی کی گئی ۔اور ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا۔میاں نواز شریف نے اپنی گاڑی سے ہی خطاب کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ عدالت نے انصاف نہیں کیا لیکن وہ عوام کی عدالت میں انصاف لینے کے لیے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے۔

اس دوران سٹیج کے سپیکر خراب ہونے کی وجہ سے انکی کی آواز نہ سنی جاسکی اوران کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہو گیا۔میاں نوازشریف کا قافلہ جونہی ٹول پلازہ عبور کر کے تحصیل کامونکے ہواتو سیالکوٹ کے ارکان اسمبلی نے خواجہ آصف کی قیادت میں انکا استقبال کیا۔میاں نواز شریف کی گاڑی وہاں چند لمحے رُکنے کے بعد کامونکے سٹی چوک کی طرف ہوگئی۔

(جاری ہے)

جہاں پر ہزاروں کارکنوں نے ارکانِ اسمبلی رانا عمر نذیر خان ،چودھری اختر علی خان اور چودھری قیصر اقبال سندھو، رانا یا سر علی کی قیادت میں اُنکا استقبال کیا۔میاں نواز شریف کو سٹیج پر لانے کی کوشش کی گئی ۔لیکن ناقص انتظامات کی وجہ سے وہ گاڑی سے نہ اُتر ے ۔اس دوران سٹیج کے لائوڈ سپیکر بھی خراب ہوگئے ۔اور نواز شریف کی آواز نہ سُنی جاسکی۔جس پر وہ تقریر چھوڑ کر آگئے روانہ ہوگئے۔میاں نواز شریف کیلئے بنائے گئے۔سٹیج پر ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے اور مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل اور اُنکے ساتھیوں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی جس پر اسلام آباد سے آنے والی صحافیوں کی ٹیم سے نے کوریج چھوڑ دی۔۔۔