فواد چوہدری کا لالہ موسیٰ کے قریب نوازشریف کی ریلی میں حادثے میں بچے کے جان بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کیپٹن صفدر اور سعد رفیق کا بیان متاثرہ خاندان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے افسوس ہے کہ آج اس بچے کے جنازے میں (ن) لیگ کے کسی لیڈر کو جانے کی توفیق نہیں ہوئی، تین دن سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے، پریس کانفرنس
ہفتہ 12 اگست 2017 20:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے، نوازشریف یہ کہہ رہے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ سازش کون کررہا ہے ، انہوں نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے اور اب آپ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، پانامہ لیکس کسی پاکستانی یاسیاستدان نے نہیںبنایا بلکہ انٹرنیشنل ایشو ہے جس میں نوازشریف سمیت کئی ممالک کے لوگوں کے نام آئیںہیں ، پاکستان کی کسی ایجنسی نے آپ کی پراپرٹی کے متعلق نہیں بتایابلکہ انٹرنیشنل ایجنسی نے بتایا، آ پ نے خود سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا، سپریم کورٹ کی تحقیقات کے بعد دوججز نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا اورتین ججز نے مزید تحقیقات کا حکم دیا اوراعلیٰ عدلیہ نے جے آئی ٹی بنانے حکم دیا، جے آئی ٹی بننے پر آپ نے اعتراض نہیں کیا بلکے مٹھائیاں بانٹیں اور چیخ چیخ کر عوام کوبتاتے رہے کہ نوازشریف کے خلاف تحقیقات میںکچھ ثابت نہیںہوا، جے آئی ٹی نے شریف فیملی سی13 سوالوں کے جواب پوچھے جس پرشریف فیملی جواب دینے میں ناکام رہی ، جے آئی ٹی نے سوال پوچھا کے کہ گلف سٹیل کیسے لگائی، حسن اور حسین اتنے امیر تھے کہ وہ فلیٹ خرید لیتے، 2013 تک انھوں نے تیرہ کمپنیاں بنائی، فوادچوہدری نے کہاکہ آج میاں صاحب کہتے ہیں مجھے دس ہزار درہم پر نااہل کیا گیا تو یہ کمپنیاں کہاں سے آئیںتھیں، 88 کروڑ مریم نواز کے اکاونٹ میں رات و رات کیسے منتقل ہوئے ،انہوں نے کہا کہ جہلم ، لالہ موسی گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور کے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہوا کیا ہے اور شریف فیملی نے کیسے کرپشن کی تھی ،فواد چوہدری نے مطالبہ کیاکہ نوازشریف کھل کر بتائیں کیا پاکستان کے ادراے، یو اے ای کی حکومت اور بیرون ملک کا میڈیا آپ کے خلاف سازش کر رہے ہیں کیا،نواز شریف کے خلاف سازش ان کے بچوں نے کی ہے جنہوں نے جھوٹے ڈاکومنٹس بنائے ، فواد چوہدری نے کہاکہ پندرہ بیس ہزار لوگ اکٹھے کرنے سے آپ سچے ثابت نہیں ہوں گے، نوازشریف کی ریلی میں صرف باجا پارٹی شامل ہے پارٹی کی قیادت شامل نہیں ہے، شریف فیملی آنے والے دنوں میں ضمانتیں کروا رہے ہوں گے یا اڈیالہ جیل جائیں گی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.