عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے تو موروثی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی:سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 12 اگست 2017 20:43

عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے تو موروثی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے اگر عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے تو موروثی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی اور عوام اپنی لوٹی ہوئی دولت کو ان کے پیٹوں کو پھاڑ کر نکالیں گے۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان ایک درست اور جرات مندانہ فیصلہ صادر کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ معزز ججز نے واقعی میں تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے سیاہ دور اقتدار میںکسان ، مزدور اور اقلیتوں کا براحال ہے، حکومت کی تما م ترپالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں ِجس سے کسان ، مزدور اور عام آدمی پس رہا ہے، حکمرانوں کے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عام آدمی بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہے لیکن حکمرانوں کی ساری توجہ اپنی کرپشن بچا نے پر ہے ،(ن) لیگ کی حکومت عوا م کا تحفظ اور انھیں ریلیف فراہم کر نے میںبُر ی طرح ناکام ہو چکی ہے ۔