کوہاٹ ،صوبائی وزیر قانون دو قوموں کے مابین قتل مقاتلے کی سنگین دشمنی ختم کرکے فریقین کو ایک دوسرے سے بغلگیر کردیا

دونوں قوموں کے مابین گذشتہ 27 سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی، امتیاز شاہد قریشی

ہفتہ 12 اگست 2017 20:27

کوہاٹ ،صوبائی وزیر قانون دو قوموں کے مابین قتل مقاتلے کی سنگین دشمنی ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے دو قوموں کے مابین قتل مقاتلے کی سنگین دشمنی ختم کرکے فریقین کو ایک دوسرے سے بغلگیر کردیا دونوں قوموں کے مابین گذشتہ 27 سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی جس میں کئی جانیں بھی چلی گئی تھیں مقامی مشران نے فریقین کے مابین باہمی راضی نامے کیلئے جرگہ کیا جو کارآمد ثابت ہوا اور ایک دوسرے خون کے پیاسے بھائی بھائی بن گئے۔

صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ 8ستمبر1989کا سانحہ آج بھی یاد ہے حمید شہید قومی ہیرو ہیں قوم کی خاطر خود کو قربان کیا۔ دوسری جانب سے سوڈل یونین کونسل کے چند افراد بھی اس وقعے میں مارے گئے۔ آج بھی حمید شہید قوم کے ہر بچے کے دل میں زندہ ہے۔

(جاری ہے)

میں اپنی جانب سے سوڈل یونین کونسل اور شکردرہ کے مشران کا شکر گزار ہوں جن کی محنت سے اس نا خوشگوار واقعے کی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور اسلام بھی ہمیں بھائی چارے کا سبق دیتا ہے، نہ صرف قطع رحمی سے سخت منع کرتا ہے بلکہ ایک دوسرے کو معاف کرنے پر اجر و ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے۔ معاشر ہ کے دیگر لوگوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ جہاں کہیں بھی دو مسلمانوں کے درمیان کوئی غلط فہمی پیدا ہو جائے، اسے دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، آج پور ا جرگہ خراج تحسین کا مستحق ہے جن کی کوششوں سے دو قومووں کے درمیان صلح سے علاقہ میں امن و امان کی فضا دوبارہ قائم ہو گئی ہی

متعلقہ عنوان :