نواز شریف کی لاہور واپسی،استقبالیہ ریلی کے شرکاء پر فضا سے پھولوں کی پتیاں نچھاور

نواز شریف کی حمائت میں نعروں پر مبنی پرچیاں بھی پھینکی گیں

ہفتہ 12 اگست 2017 20:20

نواز شریف کی لاہور واپسی،استقبالیہ ریلی کے شرکاء پر فضا سے پھولوں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور واپسی کے حوالے سے نکالی جانے والی استقبالیہ ریلی کے شرکاء پر فضا سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نواز شریف کی حمائت میں نعروں پر مبنی پرچیاں پھینکیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پھول اور پرچیاں ایک جیٹ طیارے کے ذریعے پھینکی گئیں جس میں پانچ من پھولوں کی پتیاں رکھی گئی تھیں اور پاکستان مسلم لیگ ن نے ریلی اور جلسہ کے موقعہ پر جیٹ طیارے کی خدمات حاصل کرنے کے لیئے باقاعدہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے اجازت طلب کی تھی جبکہ پنجاب حکومت نے جیٹ طیارے کے کرائے کی مد میں طیارے کے مالک کو ہزاروں روپے فی گھنٹہ کے حساب سے کرایہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :