نواز شریف کی لاہور، ریلی کے روٹ کی فضائی نگرانی

ہفتہ 12 اگست 2017 20:18

نواز شریف کی لاہور، ریلی کے روٹ کی فضائی نگرانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے نااہلیت کی سزاء پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے کالا شاہ کاکو انٹر چینج سے داتا دربار چوک تک کے روٹ کی فضائی نگرانی کی گئی بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک ہیلی کاپٹر مسلسل مذکورہ روٹ کی فضائی نگرانی کرتا رہا اور حالات کا جائزہ لیتا رہا فضائی نگرانی کے دوران اعلی سکیورٹی حکام ہیلی کاپٹر میں موجود تھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم اپنی نااہلیت کے بعد سرکاری وسائل استعمال نہیں کر سکتے تھے جس کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نااہل وزیر اعظم کی ریلی کے روٹ کی فضائی نگرانی کے لیئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :