لاہور، داتا دربار چوک مرکزی سٹیج کے قریب سے مزید دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 20:18

لاہور، داتا دربار چوک مرکزی سٹیج کے قریب سے مزید دو مشکوک افراد کو حراست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پولیس نے داتا دربار چوک میں بنائے جانے والے مرکزی سٹیج کے قریب سے مزید دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے اس طرح مذکورہ مقام سے حراست میں لیئے گئے مشکوک افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیئے تھانہ لوئر مال پہنچا دیا گیا ہے گرفتار کئے گئے تینوں افراد کا تعلق لاہور سے باہر سے بتایا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کا جلسہ سننے کے لیئے لاہور آئے تھے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کو حراست میں لیئے جانے کے بعد جب ان سے تفتیش کی گئی تو وہ اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :