محکمہ صحت کا 15 اگست سے 19 اگست تک ہفتہ صحت خدمت بھرپور طورپر منانے کا اعلان

ہفتہ 12 اگست 2017 20:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء)وزیراعلی پنجاب کے وژن اور احکامات کے تحت محکمہ صحت نے 15 اگست سے 19 اگست تک ہفتہ صحت خدمت بھرپور طورپر منانے کا اعلان کیاہے جس کے تحت گوجرانوالہ ضلع میں تمام ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور منتخب دیہی و بنیادی مراکز صحت پر طبی مشاورت‘ معائنہ حفاظتی ٹیکے تشحیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس پروگرام کے تحت خون کا ٹیسٹ برائے ہیپاٹائٹس بی اور سی‘ ایچ آئی وی‘ ملیریا اور شوگر‘ دمہ اور سانس کے ٹیسٹ‘ غذائی قلت کی تشخیص‘ پیٹ کے کیڑوں کی ادویات‘ آئرن کی گولیاں اور دو سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے‘ صحت مندطرز زندگی کے متعلق رہنما اورطبعی مشاورت‘ ٹی بی کی تشخیص کے لئے بلغم ٹیسٹ‘ حاملہ خواتین کامعائنہ مشاورت اور حفاظتی ٹیکے‘ کمیونٹی کی سطح پر لیڈی ہیلتھ ورکرز ماں کے دودھ کی افادیت‘ حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور صحت کے متعلق دیگر مشورے دینے کے علاوہ پیٹ کی کیڑوں کی ادویات‘ آئرن کی گولیاں‘ مانع حمل ادویات نمکول اورغذائی ساشے وغیرہ فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے بھرپور طور پر استفادہ کے لئے عوام ہفتہ صحت خدمت کے د وران اپنے قریبی ہسپتال یا منتخب مراکز صحت پر قائم کردہ تحفط صحت کیمپ پر دی جانے والی ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔