پاکستان ایک عظیم مملکت ہے ،کمشنر گوجرانوالہ

ہفتہ 12 اگست 2017 20:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمدآصف نے کہا ہے کہ لاکھوں جانوں کی قربانی سے حاصل ہونے والے ارض وطن کو ترقی یافتہ اور خود کفیل بنانے کے لئے سچائی‘ امانت‘ دیانت‘ قومی آہنگی اور اتحاد ویگانگت سے سچے جذبے بروئے کار لائے جائیں‘69 سال قبل تحریک تشکیل پاکستان تھی لیکن تحریک تکمیل پاکستان آج بھی جاری ہے‘ قائد اعظم محمد علی جناح نے منتشر لوگوں کو ایک قوم کی شکل دی اور تاریخ کا دھارا بدل دیا ان کی جدوجہد اور ولولہ انگیز قیادت کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر ایک آزاد نئی مملکت معرض وجود میں آئی‘ قومیں اپنی غلطیوں‘ کوتاہیوں اور ناکامیوں سے سبق حاصل کرکے ابھرتی ہیں پاکستان ایک عظیم مملکت ہے بحثیت قوم ہمیں بہت آگے جانا ہے‘ ترقی وخوشحالی کے تمام اہداف حاصل اور ایک پرچم تلے ایک ہوناہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل محمد سجاد جمال خان‘ وائس پرنسپل محمد امجد پرویز‘ ہیڈ ماسٹر محمد الیاس‘ رانا محمد یعقوب صابر کوآرڈینیٹر‘ ہیڈ مسٹریس جونیئر سکول ‘ گرلزکالج ودیگر ساتذہ اور بچوں کی کثریر تعداد موجود تھی ،کمشنر نے کہا کہ جشن آزادی کا سب سے بڑا مقصد یہی ہے کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو شکست فاش دینے کے لئے اتحاد کا عالم گیر مظاہرہ کیا جائے اس کے لئے ہر کسی کواپنے ذاتی مفادات کے خول سے نکل کر اجتماعی قومی مفاد پیش نظر رکھنا ہوگا تاکہ پوری قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہو کر فلاح و بہبود کے کام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کی ہر سطح پر اپنے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کے حصول کے لئے پہلے سے زیادہ منظم جدوجہد کریں۔انہوں نے اس امر پر زوردیاکہ عصرحاضر کے چیلنجوں سے عہدہ برآء ہونے کے لئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم پر عبور حاصل کرنا ہوگا کیونکہ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے بل بوتے پر ہم ملک کو ایک باوقار مقام پر کھڑا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :