نواز شریف کی ریلی میں 6 افراد کو قتل کرنے کے مجرم، کالعدم تنظیم کے رہنما کی شرکت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 19:30

نواز شریف کی ریلی میں 6 افراد کو قتل کرنے کے مجرم، کالعدم تنظیم کے رہنما ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) نواز شریف کی ریلی میں 6 افراد کو قتل کرنے کے مجرم اور کالعدم تنظیم کے رہنما کی شرکت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ اس حوالے سے اب صحافی عائشہ حق کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں 6 افراد کو قتل کرنے کے مجرم اور کالعدم تنظیم کے رہنما نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

این اے 107 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عابد رضا پر 6 افراد کے قتل کا مقدمہ ہے جس پر انہیں پھانسی کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ بھی ان کی سزا پر عملدرآمد کا حکم دے چکی ہے۔ عابد رضا ماضی میں کالعدم تنظیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود عابد رضا کی جانب سے ناصرف نواز شریف کی ریلی میں شرکت کی گئی ہے بلکہ وہ سابق وزیراعظم کے ہمراہ گوجرانوالہ میں اسٹیج پر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :