شریف خاندان اگلے ہفتے ضمانتیںنہ کرائیں تو پھر انہیں جیل جانا پڑے گا،فواد چوہدری

ہفتہ 12 اگست 2017 20:07

شریف خاندان اگلے ہفتے ضمانتیںنہ کرائیں تو پھر انہیں جیل جانا پڑے گا،فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف خاندان اگلے ہفتے ضمانتیںنہ کرائیں تو پھر انہیں جیل جانا پڑے گا۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ن لیگ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ ن لیگ کی ریلی میں باجے بجائے جا رہے ہیں ،کیا یہ جمہوریت ہی ،کوئی باجے بجا رہا ہے کوئی شیر لہرا رہا ہے ،ریلی جس طریقے سے لاہور آرہی ہے اسے لوگوں نے مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ حدیبیہ مل کا ریفرنس 10دن میں فائل کیا جائے گا لیکن ابھی تک فائل نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو سپریم کورٹ نے حکم دیا اس کے مطابق شریف خاندان کو اگلے ہفتے ضمانتیں کرانا ہونگی ،اگر ضمانتیں نہ کرائی گئیں تو پھر جیل میں جائیں گے۔فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور پرویز خٹک کو عمران خان کا پالیٹکل ایڈوائزر مقر ر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :