لاڑکانہ ،مختلف واقعات اورحادثات میں بچے سمیت08 افراد زندگی سے محروم، 03 افراد زخمی

ہفتہ 12 اگست 2017 20:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) مختلف واقعات اورحادثات میں بچے سمیت08 افراد زندگی سے محروم، 03 افراد زخمی۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کے علاقے پیر قدیر شاہ محلہ شکارپور میں 22 سالہ نوجوان انتظار حسین نے اپنے آپ کے اوپر پستول کے فائر کرکے اپنی زندگی کا دیئہ بجھادیا۔گائوں فتح محمد بنگلانی میں گڑھی حسن شاخ میں سے محمد نواز سرکی کی نعش ملی۔

چک 57 میں بھتیجے عبدالقادر بروہی نے فائر کرکے اپنے چچہ عبدالرحیم عرف خدانور کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ چک پولیس شکارپور میں قید یار علی شر کو چھڑانے کیلئے تھانے پر گئے ہوئے ضعیف ہادی بخش شر کو دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے، دوسری جانب ورثائو کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں ان کا موت واقع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ابراہیم شاہ درگاہ کے قریب کلہاڑیاں مار کر بخشو ماچھی کو قتل کردیا گیا، قاتلوں میں مقتول کی بیٹی بینظیر اور سالہ نظیر شامل ہیں پولیس کا دعویٰ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے گناہ کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے۔

ابڑی بھٹی میں محمد خان بھٹی نے چھوٹے بھائی فتح محمد بھٹی نے فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد اپنے آپ کو پھندا دیکر زندگی ختم کردی۔جبکہ خیر پور نتھن شاہ میں پجیرو گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موت کا شکار ہوئے ہیں اور دو شدید زخمی ہوئے، جن کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز زخمیوں کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :