لاڑکانہ،گرفتار ڈاکٹرز جیل منتقل، ایم ایس کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، دھرنا، بھوک ہڑتال

ہفتہ 12 اگست 2017 20:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) گرفتار ڈاکٹرز جیل منتقل، ایم ایس کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، دھرنا، بھوک ہڑتال۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز چانڈکا اسپتال میں کینٹین کے معاملے پر گرفتار سابقہ ایم ایسز ڈاکٹر شاہ بیگ چانڈیو اور ڈاکٹر جاوید شیخ کو اینٹی کرپشن پولیس نے عدلیہ میں پیش کردیا، شنوائی کے بعد ففٹھ سول اینڈ جڈیشل مئجسٹریٹ لاڑکانہ انور احمد جلبانی نے دونوں ڈاکٹرز کو جیل منتقل کردینے کے احکامات جاری کردیئے، جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ ڈاکٹر عنایت اللہ کاندھڑو کے خلاف قانون کے تحت کسی قسم کی کررائی زیر عمل نہ ہونے کے باعث، پی ایم اے نے قائم کیمپ پر علامتی بھو ک ہڑتال کی، اور دھرنا دیکر پی ایم اے کے رہنمائوںڈاکٹر جمیلاں قریشی، ڈاکٹر مدیحہ، ڈاکٹرسراج جتوئی، ڈاکٹر تنویر گاد، ڈاکٹر محمد ہاشم بگھیو، ڈاکٹر شریف پیرزادہ، ڈاکٹر یار محمد بھتو اور دیگر نے کہا کہ جبتک ایم ایس عنات کاندھرو کو نہیں ہٹایا جائے گا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا، سینئر داکٹرز کی موجودگی کے باوجود جونیئر گریڈ 19 کے داکٹر کو گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلے اور احکاما ت کی انحرافی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن لاڑکانہ کی طرف سے اپنے بیان میں شاہی خان جاگیرانی، زوالفقار سہتو اور دیگر نے کہا ہے کہ وہ پی ایم اے کے احتجاج میں ان کا ساتھ دے گی اور مکمل تعاونکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :