لاڑکانہ،شہر بھر میں جشن آزادی سے متعلق اشیائے کی فروخت اپنے عروج پر

قومی،پرچم، ہری جھنڈیاں،، بیجز اور دیگر سجاوٹی اشہاء کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 20:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء)شہر بھر میں جشن آزادی سے متعلق اشیائے کی فروخت اپنے عروج پر پنہچ گئی، قومی،پرچم، ہری جھنڈیاں،، بیجز اور دیگر سجاوٹی اشہاء کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پنہچ گیا ہے، جبکہ رواں برس دگنے استال لگائے گئے ہیں، اس حوالے سے دکانداروں نے فروخت کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جشن آزادی منانے کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے استالز کا رخ کر رہی ہیں، اور مارکیٹ میں نئی اشیائے بھی متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں لیڈیز سوٹ، جن کی قیمت 700 روپے ہے، فروخت کیلئے لائے گئے ہیں۔

جن میں خواتین خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لڑکیوں کیلئے سبزو سفید رنگوں کی خوبصورت چوڑیاں، ہیئر کلپس، منفرد انداز کے کیپ اور دیگر اشیائے کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہی؛ اسی طرح شہر کے مختلف تجارتی مراکز ریشم گلی، بندر روڈ، جیلیس بازار، شاہی بازار، سرہیہ پٹ پدر، پاکستانی چوک، جناح باغ چوک، رائل چوک، لاہوری محلہ، کینیڈی مارکیٹ، اور دیگر میں سبز ہلالی قومی پرچموں ، جھنڈیوںاور بیجز کی فروخت کیلئے استال سج گئے ہیں،خریداری کیلئے آئی ہوئی خواتین نے بتایا کہ جشن آزادی کیلئے لگنے والوں اسٹالوں پر اشیاء کافی مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں مگر بچوں کی اسکول کی تقریب کیلئے ہمیں لازمی خریداری کرنی پڑتی ہے، ہم نے گذشتہ برس بھی بچوں کیلئے خریداری کی تھی، مگر اس سال تو اشیاء کی قیمتیں دگنی کردی گئی ہیں، اگر قیمت کم نہیں کی گئی تو ہمیں کم چیزوں میں گزارا کرنا پڑے گا اور بچوں کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی۔