صوبائی وزیرتحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازکی زیر صدارت ہسپتالوں کے فضلات سے متعلق جائزہ اجلاس

ہفتہ 12 اگست 2017 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)صوبائی وزیرتحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازکی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے ہیڈ آفس میں ہسپتالوں کے فضلات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ضلعی سطح پر محکمہ کی جانب سے کیے گئے اقداما ت کی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول کے مسلسل زور دینے پرمحکمہ صحت صوبہ پنجاب کی13 بڑے اضلاع گجرات ،سیالکوٹ ، گوجرانوالہ چنیوٹ ،سرگودھا، بھکر ، قصور، پاکپتن ، ساہیوال، وہاڑی ، بہاولپور ،راجن پور اورراولپنڈی میں مناسب طریقے سے رسک ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لیے ہسپتالوں میں انسنی ریٹرز نصب کر رہا ہے اس سے متعلق ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ محکمہ تحفظ ماحول میں جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے ہاسپٹل ویسٹ کی چوری کی روک تھام اور بر وقت فضلات کی تلفی ہو سکے گی اس موقع پر محکمہ صحت کے نمائندگان اورمحکمہ تحفظ ماحول کے اعلیٰ افسران موجود تھے ڈائر یکٹر تحفظ ماحول نسیم الرحمان شاہ نے ہسپتالوں کے فضلات بارے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ہاسپٹل ویسٹ کی تلفی سے متعلق کام تیزی سے جاری ہے اجلاس میںصوبائی وزیر نے محکمہ صحت کو خصوصی تاکیدکی کہ جلد از جلد ان انسنی ریٹر زکی تنصیب عمل میں لائی جائے۔