خواتین نے نواز شریف کی تصویر والے ملبوسات زیب تن کئے

ہفتہ 12 اگست 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) استقبال کیلئے آنے والی خواتین کے ایک گروپ نے نواز شریف کی تصاویر والے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں استقبال کیلئے آنے والی خواتین کارکنوں کے ایک گروپ نے اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کی تصاویر کے پرنٹ والے والے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے جبکہ سروں پر پارٹی پرچم کی طرز پر سبز رنگ کے دوپٹے اوڑھ رکھے تھے۔ خواتین کا یہ گروپ تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

متعلقہ عنوان :