بزرگ لیگی کارکن کی نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کیخلاف سینہ کوبی

ہفتہ 12 اگست 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) استقبال کیلئے آیا ہوا بزرگ لیگی کارکن محمد نواز شریف کے نا اہلی کے فیصلے کے خلاف سینہ کوبی کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے لاہور سفر کے دوران ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے محمد نواز شریف سے اپنے اپنے انداز میں اظہار یکجہتی کیا تاہم فیروز والا میں ایک بزرگ لیگی کارکن نا اہلی کے فیصلے کے خلاف مسلسل سینہ کوبی کرتا رہا اور یہاں تک وہ نڈھال ہو گیا جسے قریب موجود لوگوں نے سینہ کوبی سے روک کر پانی پلایا ۔

متعلقہ عنوان :