نواز شریف کی نا اہلی سے خالی ہونیوالی نشست 120سے ’نواز شریف ‘نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

ہفتہ 12 اگست 2017 19:56

نواز شریف کی نا اہلی سے خالی ہونیوالی نشست 120سے ’نواز شریف ‘نے کاغذات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) نواز شریف کی نا اہلی سے خالی ہونے والی نشست حلقہ 120سے ’’نواز شریف ‘‘نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ۔

(جاری ہے)

بھوجا ڈاکخانہ قصور کے رہائشی محمد نواز شریف ولد محمد شریف نے حلقہ این ای120کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو 16اگست کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کے لیے طلب کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی شرائط پر پورا نہیں اترتے اس لئے ان کے مسترد ہونے کا قوی امکان ہے ۔ یاد رہے کہ حلقہ 120میں 19امیدوار وں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :