نواز شریف کی لاہور آمد ،ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے

ہفتہ 12 اگست 2017 19:56

نواز شریف کی لاہور آمد ،ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کی ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔ اس موقع پر 60ڈی ایس پیز ،75ایس ایچ اوز سمیت ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے ۔جبکہ بعض اہلکار سول کپڑوں میں بھی سکیورٹی کے فرائض سرا نجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :