اداروں کے درمیان تصادم کی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ، نواز شریف
پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں‘ رانا ثناء اللہ نواز شریف نے کسی بھی مقام پر عدلیہ کی توہین نہیں کی ،مشن جی ٹی روڈ اب رکے گا نہیں ،پورے پاکستان میں پھیلے گا ‘ میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 12 اگست 2017 19:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف دیئے گئے فیصلے کو بھی بعد میں ججز نے عدالتی قتل کہا او ر 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کے غیر قانونی اقدام کو پہلے سپریم کورٹ نے درست کہا اور بعد میں اس فیصلے کو بھی غلط قرار دے دیا تھا حالانکہ 12ججز نے پرویز مشرف کو آئین میں ترمیم کرنے کا بھی کہا تھا اور تاریخ ثابت کرے گی اور خود وقت آنے پر سپریم کورٹ اپنے فیصلے کو غلط کہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات 70سالوں سے یہی ہیں ۔پاکستان میں جو تماشہ لگایا جارہا ہے اس کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ رہا ، آج ہم اس کے خلاف ہیں ۔یہ ریلی کسی ادارے یا کسی فرد کے خلاف نہیں نکالی جارہی بلکہ یہ عوام کی اپنے قائد کی محبت اور اظہا ر یکجہتی کے لیے ہے ،ہم کسی کے خلاف یہ سڑکوں پر نہیں آئے اور نہ ہی اس سے اداروں کے درمیان تصادم کی کوئی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔تمام ادارے آئین پاکستان کے تابع ہیں اور اداروں میں کوئی تصاد م ہونے نہیں جارہا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے کسی بھی مقام پر عدلیہ کی توہین نہیں کی بلکہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مشن جی ٹی روڈ اب رکے گا نہیں بلکہ اب پورے پاکستان میں پھیلے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.