جشن آزادی میں دو دن باقی، سکھر میں تیاریاں عروج پر, تجارتی و رہائشی علاقوں میں قومی پرچموں کی بہار یں, گلیاں ملی نغمے گونج اُٹھے

ہفتہ 12 اگست 2017 19:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء)جشن آزادی میں دو دن باقی، سکھر شہر میں تیاریاں عروج پر, تجارتی , رہائشی علاقوں میں قومی پرچموں کی بہار , ملی نغموں کی گونج تفصیلات کے مطابق 14اگست جشن آزادی میں چار دن باقی سکھر شہر اور آس پاس کے علاقوں میں جشن آزادی شایان شان طریقے منانے کے لئے یکم اگست سے جاری تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں شاہی بازار , صرافہ بازار , نیم کی چاڑی , فرئیر روڈ , میانی روڈ , ڈھک روڈ , نشتر روڈ , اسٹیشن روڈ , شہید گنج سمیت تجارتی , رہائشی علاقوں میں قومی پرچموں کی بہار , ملی نغموں کی گونج , اسکولوں میں طلبہ و طالبات نے جشن آزادی کے موقع پر ملی نغموں پر ٹبیلوز پیش کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ غریب آباد , گھنٹہ گھر , پان منڈی , نیم کی چاڑی , پرانا سکھر , نیو پنڈ دیگر علاقوں میں جشن آزادی کے سامان کی فروخت کے لئے لگائے جانے والے اسٹالوں پر بچے , بڑے سب ہی قومی پرچم , جھنڈیوں , بیجز , بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناحؒ , خان لیاقت علی خان ؒ , شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ , آزادی کی تحریک کے ہیروز کی تصاویر والی ٹی شرٹ کی خریداری میں مصروف ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و خروش , قومی جذبے کے ساتھ مناتی ہیں .۔