(ن) لیگ کا ’’مشن جی روڈ ‘‘کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ

آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان جلد کر دیا جائیگا‘ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے بھی اس کی تصد یق کردی مشن جی ٹی روڈ روکیں گا نہیں بلکہ پورے پاکستان میں جائیگا ‘ کچھ لوگوں اداروں کی ندامت کا باعث بن رہے ہیں ‘نوازشر یف اپنے خطابات میں کہیں بھی عدلیہ کی توہین نہیں کی وہ پار لیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں جسکے لیے قوم انکے ساتھ ہیں ‘رانا ثناء اللہ خان کی گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 19:50

(ن) لیگ کا ’’مشن جی روڈ ‘‘کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کا ’’مشن جی روڈ ‘‘کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ‘ آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان جلد کر دیا جائیگا جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے بھی اس کی تصد یق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشن جی ٹی روڈ روکیں گا نہیں بلکہ پورے پاکستان میں جائیگا ‘ کچھ لوگوں اداروں کی ندامت کا باعث بن رہے ہیں ‘نوازشر یف اپنے خطابات میں کہیں بھی عدلیہ کی توہین نہیں کی وہ پار لیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں جسکے لیے قوم انکے ساتھ ہیں ‘عمران خان اور انکے ساتھ موجود چلے ہوئے کارتوس ساری عمراقتدار کو ترستے ہی رہیں گے ۔

ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہو ریت اور اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے مگر آج کل لوگ اداروں کیلئے ندامت کا باعث بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشر یف نے سپر یم کورٹ کے فیصلے مطابق اپنا عہدہ چھوڑ دیا مگر آج تک پاکستانی قوم عدالت کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہے ہیں اور اس لیے وہ عوام میاں نوازشر یف کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی قیادت میں جو مشن جی ٹی روڈ شروع ہو چکا ہے یہ اب لاہور میں آکر ختم نہیں ہوا بلکہ اب یہ پورے ملک میں جائیگا جسکے لے جلد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کے جگہ جگہ کامیاب استقبال کی وجہ سے عمران خان اورانکے ٹولے کے پاس رونے کے سواکچھ نہیں ۔