شیخ رشید اپنے زمانہ طالب علمی میں 20روپے ماہانہ میں سپیشل برانچ کیلئے مخبری کیا کرتے تھے

،30روپے روزانہ کے حساب سے چوہدری ظہورالٰہی کیلئے تقریریں کرتے تھے، آج بھی وہ کسی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، اٹھو ملک میں آگ لگا دو کابیان شیخ رشید نے دیا تھا مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے بیان پرردعمل کااظہار

ہفتہ 12 اگست 2017 19:50

شیخ رشید اپنے زمانہ طالب علمی میں 20روپے ماہانہ میں سپیشل برانچ کیلئے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ رشید اپنے زمانہ طالب علمی میں 20روپے ماہانہ میں سپیشل برانچ کیلئے مخبری کیا کرتے تھے اور 30روپے ڈیلی کے حساب سے چوہدری ظہورالٰہی کیلئے تقریریں کرتے تھے، آج بھی وہ کسی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ اٹھو ملک میں آگ لگا دو۔

ہفتہ کو شیخ رشید کی گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ نظام لپیٹنے والی بات شیخ رشید کے اپنے ذہن کی اختراع ہو سکتی ہے، راولپنڈی میں قائد نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا، شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنے زمانہ طالب علمی میں بیس روپے ماہانہ میں سپیشل برانچ کیلئے مخبری کیا کرتے تھے اور تیس روپے روزانہ کی بنیاد پر چوہدری ظہور الٰہی انہی کیلئے تقریریں کرتے تھے، آج بھی شیخ رشید کسی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور وہاں سے ہدایت لے کر شگوفے چھوڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید نے ملک میں انارکی پھیلانے اور پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں کیں، آئندہ الیکشن میں بھی شیخ رشید سازشوں سے باز نہیں آرہے، شیخ رشید کی چار دفعہ ضمانتیں ضبط ہو چکی ہیں، بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے انہیں مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ شیخ رشید اور عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں اور میاں نواز شریف کو دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے پیشنگوئی کی کہ میاں صاحب لاہور تک ریلی مکمل کرنے کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :