میاں نواز شریف ڈی چوک میں عوام کو شرف باریابی کا ’’سرپرائز‘‘دے سکتے ہیں

ہفتہ 12 اگست 2017 19:50

میاں نواز شریف ڈی چوک میں عوام کو شرف باریابی کا ’’سرپرائز‘‘دے سکتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) ڈی چوک اسلام آباد میں ایک بار پھرسیاسی اجتماعات کے امکانات روشن ہو گئے، سبکدوش وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے بھی ڈی چوک میں عوام کو شرف باریابی متوقع ہے، ڈی چوک (سابقہ پریڈ گرائونڈ)میں عوامی اجتماعات معمول بن گئے تھے،موجودہ حکومت کی طرف سے اس حوالے سے سختیاں شروع کی گئیں اور تینوں اطراف دائیں بائیں اور عقب سے ڈی چوک کو سیل کر دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ڈی چوک پر لگے کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا اور ڈی چوک کو دوبارہ کھل گیا، جہاں سیاسی سرگرمیاں بھی دوبارہ متوقع ہیں، رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں سبکدوش وزیراعظم میاں نواز شریف ڈی چوک میں عوام کو شرف باریابی کا ’’سرپرائز‘‘دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :