وزیراعظم کا کراچی میں حالیہ دنوں میں سڑیٹ کرائم میں اضافے پرتشویش کا اظہا ر

اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سے امن قائم کرنے کی چار سالہ محنت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، کراچی میں امن اور استحکام کو ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے گا اورشہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے شاہدخاقان عباسی کا امن وامان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب اجلاس میں وزیراعظم کو سندھ میں سیکورٹی کی صورتحال خاص طور پر کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

ہفتہ 12 اگست 2017 19:50

وزیراعظم کا کراچی میں حالیہ دنوں میں سڑیٹ کرائم میں اضافے پرتشویش کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی میں حالیہ دنوں میں سڑیٹ کرائم میں اضافے پرتشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سے امن قائم کرنے کی چار سالہ محنت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، کراچی میں امن اور استحکام کو ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے گا اورشہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ہفتہ کویہاں گورنر ہائوس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سندھ میں سیکورٹی کی صورتحال خاص طور پر کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزپرتشویش ہے،کراچی میں قیام امن کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ،وزیراعلی مرادعلی شاہ اور وزیرداخلہ احسن اقبال شریک ہوئے ۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کراچی میں امن اور استحکام کو ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔وفاقی حکومت کو کراچی میں حالیہ دنوں میں سڑیٹ کرائم میں اضافے پرتشویش ہے۔اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سے امن قائم کرنے کی چار سالہ محنت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔اجلاس میںگورنر سندھ ،وزریراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ احسن اقبال، کور کمانڈر،چیف سیکرٹری ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔