کلثوم نواز کو این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑوانے کے فیصلے کے باعث شریف خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 19:17

کلثوم نواز کو این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑوانے کے فیصلے کے باعث شریف خاندان ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) کلثوم نواز کو این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑوانے کے فیصلے کے باعث شریف خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے سامنے آنے کے بعد سے شریف خاندان میں پیدا ہونے والے اختلافات اب مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کو این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑوانے کے فیصلے کے باعث شریف خاندان میں اختلافات شدت اختیار کیے ہیں۔

خاص کر حمزہ شہباز اس فیصلے سے خاصے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے اپنا جانشین نہ بنائے جانے پر حمزہ شہباز نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ ایس باعث حمزہ شہباز کی جانب سے نواز شریف کی ریلی کے انتظامات میں بھی زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی جا رہی۔ جبکہ واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان بھی شدید اختلافات ہونے کا دعوی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :