نواز شریف کے استقبال کیلئے آئی ہوئی خاتون کو دل کا دورہ

طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:59

نواز شریف کے استقبال کیلئے آئی ہوئی خاتون کو دل کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے آنے والی خاتون کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے شاہدرہ آنے والی ایک خاتون کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر اسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :