شیخ رشید 20 روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے ،ْحنیف عباسی کا الزام

شیخ رشید نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی تھی ،ْ سازشوں سے باز نہیں آرہے ہیں ،ْ انٹرویو

ہفتہ 12 اگست 2017 18:55

شیخ رشید 20 روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے ،ْحنیف عباسی کا الزام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ شیخ رشید 20 روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ تصادم ہونے جارہا ہے اور نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظام لپیٹنے کے مؤجد نوازشریف ہوں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا عدالت سے احتساب نہ ہوا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، وہ 20 روپے ماہانہ پر مخبری کرتے تھے اور آج بھی کسی کے آلہ کار ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی تھی، وہ سازشوں سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، وہ سازشوں سے باز نہیں آرہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :