تصادم ہونے جارہا ہے ،ْنظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں ،ْشیخ رشید احمد

ہفتہ 12 اگست 2017 18:55

تصادم ہونے جارہا ہے ،ْنظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں ،ْشیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی مشن جی ٹی روڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تصادم ہونے جارہاہے ،نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان شیخ رشید نے نوازشریف کی ریلی پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ تصادم ہونے جارہاہے ،ْنظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں، نظام لپیٹنے کے موجد نوازشریف ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف چاہتے ہیں ان کا عدالت میں احتساب نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ عوام (آج)اتوار کو 10 بجے لیاقت باغ پہنچیں جہاں آتش بازی ہوگی اور جشن آزادی بھی منائینگے اس موقع پر عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔