انگریز کے بعد کالے صاحب نے ملک میں تسلط قائم کررکھا ہے،میاں رضا ربانی
جمہوریت میں جاگیردار اور وڈیروں کا تسلط بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے ہم جیسا غریب الیکشن بھی لڑ نہیں سکتا،دہشتگردی ،تشدد کی سوچ تعلیمی اداروں میں پرانی روایات کو دوبارہ بحال کرنے سے ختم ہونگی،چیئرمین سینیٹ کا لیبر کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 12 اگست 2017 18:55
(جاری ہے)
انگریزوں کے بعد کالے صاحب نے ملک میں تسلط قائم کررکھا ہے ۔کالے صاحب نے انتہاپسند جماعتوں ،وزیروں اور سرمایہ داروں سے اتحاد کرکے اس تسلط کو برقرار رکھاہے ۔
اس کالے صاحب نے مزدورں کا استحصال کیااور حقوق غصب کئے اور اب اس نے بین االاقوامی سامراج سے تعلقات بھی بنالیے ہیں ۔کالے صاحب اداروں سے متعلق ایک بھیانک تصویر پیش کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جنرل ضیا کے دور میں سب سے پہلے طلبہ تنظیموں پر پابندی عائدکی گئی ۔آج وہی سوچ طلبہ تنظیموں سے پابندی ہٹانے نہیں دیتی ہے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی طلبہ تنظیموں سے پابندی ختم کرنے کے لیے قانو ن کا جائزہ لے رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں مذہبی جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی جس کی وجہ سے آج انتہاء پسندی نے جنم لیا ہے ۔تشدد اور دہشتگردی کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔یہ سوچ نیشنل ایکشن پلان یا حکومتی اقدامات کے ذریعے ختم نہیں ہوگی ۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ کالے صاحب کا پاکستانی سرمایہ کار اتحادی بناجس نے ٹریڈیونینز کو فسادی قرار دیا اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹریڈ یونینز کو بند کردیا گیا۔ٹریڈ یونینز کو بحال کیاجائے اور تمام مزدور دشمن پالیسیاں ختم کی جائیں ۔آئی آر او کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جو اس میں ترمیم نہ کی جائے ۔ٹریڈ رہنما اگر اس میں مناسب ترامیم چاہتے ہیں وہ ہونی چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں امیروں،غریبوں ،جاگیرداروں،وڈیروں اور عام شہریوں کیلئے مختلف قانون استعمال ہوتاہے ۔یہ نظام جاگیردار وں اور سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے بن گیاہے ۔اس ملک میں الیکشن لڑنے کیلئے کروڑوں روپے چاہیے ہوتے ہی جس کی وجہ سے ہم جیسا غریب آدمی الیکشن بھی نہیں لڑسکتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.