بندوق کا راستہ ترقی کا نہیں تباہی وبربادی کا راستہ ہے ، پاکستان کو بنانے اور اس کی ترقی میں بلوچوں کا اہم کردار ہے ،آئی جی فرنٹیئرکور ،میجرجنرل ندیم

ہفتہ 12 اگست 2017 18:52

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم نے کہاہے کہ بندوق کا راستہ ترقی کا نہیں بلکہ تباہی وبربادی اور فریب کا راستہ ہے ،نہ پاکستان کی ترقی بلکہ اس کے بنانے میں بلوچوں کی اہم کردار ہے ،بلوچستان کے غیر مستحکم کرکے اپنے آقائوں کو خوش کرنے والوں کے عزائم کو سیکورٹی فورسز نے عوام کے تعاون سے ناکام بنادیاہے ،مٹھی بھر شرپسند عناصر کو بلوچستانی عوام مسترد کرچکے ہیں ،ایک تعلیم یافتہ اور شاندار مستقبل بلوچ عوام کا منتظر ہے وہ بروز ہفتہ ڈیرہ بگٹی /سوئی کے دورہ روز دورے کے موقع پر یوم آزادی کے سلسلے میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ’’یوتھ کنونشن ‘‘کے نام سے ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں کماندنٹ بمبور رائفل کرنل ندیم بشیر ،نواب زادہ گہرام بگٹی ،میر جان مسوری ،غلام نبی بگٹی اور دیگر قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے نوجوانوں اور طلباء نے بھی خطاب کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہاکہ نہ صرف پاکستان کی ترقی میں بلکہ پاکستان کے بنانے میں بلوچوں کااہم کردار ہے ،بلوچ عوام جان چکے ہیں بندوق کاراستہ ترقی کا نہیں بلکہ تباہی ،بربادی ور فریب کا راست ہے ،بلوچستان کے غیو ر بلوچوں نے نفرتوں کے سوداگر مٹھی بھر شرپسندوں کو مستر کردیاہے ،ایک تعلیم یافتہ اور شاندار مستقبل بلوچ عوام کا منتظر ہے ،انہوں نے کہاکہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے والوں کے عزائم کو سیکورٹی فورسز نے عوام کے تعاون سے ناکام بنادیاہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے ،عوام کے ساتھ مل کر صوبے سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیںگے ۔

متعلقہ عنوان :