اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام یوم پاکستان پر چھترپلین سے تھاکوٹ تک سلام پاکستان ریلی نکالی جائے گی

ہفتہ 12 اگست 2017 18:49

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) یوم پاکستان کے سلسلہ میں 14 اگست کو اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام چھترپلین تا تھاکوٹ تاریخ ساز سلام پاکستان ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر اہلسنت والجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی اور صوبائی صدر مولانا عطا محمد دیشانی کریں گے۔

(جاری ہے)

اہلسنت والجماعت کے کارکنان اور اہلیان بٹگرام سے بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا مومن شاہ حیدری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت والجماعت کے ہر کارکن کا دل پاکستان کی محبت سے لبریز ہے، ریلی کے ذریعہ پاکستان سے حقیقی محبت کا اظہار ہو گا، ریلی میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں تاکہ پاکستان سے اپنی کی محبت کی جھلک نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :