جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے امیر مولانا شکیل اختر جدون نے ضلعی عاملہ و شوریٰ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے امیر مولانا شکیل اختر جدون نے ضلعی مجلس عاملہ کے پہلے اجلاس میں ضلعی عاملہ و شوریٰ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سرپرست مولانا مفتی شفیق الرحمن قریشی، امیر مولانا شکیل اختر جدون، جنرل سیکرٹری فدا بہادر ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ایوب گڑنگی، سیکرٹری مالیات اصغر خان صافی، قاری محمد شبیر اور باقی عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شوریٰ میں مجلس عاملہ کے علاوہ مولانا انیس الرحمن قریشی، حاجی طارق سلطان، مولانا محمد صدیق شریفی، مفتی سید زین العابدین شاہ، مولانا محمد ابراہیم ہزاروی، پانچوں پی کے کے امراء، نظماء اطلاعات، مالیات، سالاروں سمیت 35 رکنی شوریٰ کا اعلان کیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام ایبٹ آباد سے آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور 27 اگست کو شوریٰ کا اجلاس توحید آباد گلیات میں طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :