راولپنڈی سے لاہور کا سفر لوگوں کی مشکلات میں اضافے اور کاروبار کی تباہی کا سبب بنا ‘عبدالعلیم خان

ہفتہ 12 اگست 2017 18:20

راولپنڈی سے لاہور کا سفر لوگوں کی مشکلات میں اضافے اور کاروبار کی تباہی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے راولپنڈی سے لاہور کا بے ہنگام سفر کر کے عوامی کی مشکلات میں اضافہ اور کاروبار کی تباہی کا ساما ن کیا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کا تمغہ سجاکر گھر لوٹنے والے نواز شریف کے استقبال کیلئے پنجاب بھر میں نظام زندگی مفلوج کردیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک میں عدل وانصاف کی حکمرانی کی بنیاد رکھ دی ، سیاست کو کرپشن کا کاروبار بنانے والوں کو اپنا انجام صاف نظر آنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور اقتدار میں ملک کو کرپشن،مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے تحفے دینے والے کس منہ سے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں،یہ صرف کرپشن اور انتشار پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :