پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے ،ْوزیر خزانہ اسحاق ڈار

ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی اورٹیکس بنیادوں کا استحکام ایف بی آر کی اولین ترجیح اور پالیسی ہونی چاہیے ،ْ خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 18:20

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔وہ ہفتہ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز چیف کلکٹرز/ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس کی صدارت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے محاصل1964ارب روپے سے بڑھ کر2017میں 3362ارب روپے تک پہنچ گئے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے محاصل میں اضافے کو ایف بی آر کی اہم کامیابی قرار دیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس نے پیشہ ورانہ تجربات شیئر کرنے اور رابطوں کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کسٹمز اور آئی آر ایس کا محاصل کے اضافے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ محاصل میں اضافے کی اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہیئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی اورٹیکس بنیادوں کا استحکام ایف بی آر کی اولین ترجیح اور پالیسی ہونی چاہیے۔انہوں نے سینئر حکام پر زور دیا کہ موجودہ مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کیلئے وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز اور دوگنا کریں۔